فرانس ؛ اسلامی آثار كی نمائش

IQNA

فرانس ؛ اسلامی آثار كی نمائش

14:14 - June 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2138804
بين الاقوامی گروپ : ماڈرن يورپ اور اسلامی ہنر كے عنوان سے یہ نمائش فرانس كے شہر ليون میں شروع ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mba-lyon» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش جو ۲ اپريل كو شروع ہوئی تھی ۴ جولائی تك ليون شہر كے خوبصورت ميوزيم میں جاری رہے گی ۔
اس نمائش كی ويب سایٹ پر كہا گيا ہے : اسلامی ہنر كی طرف توجہ اور اسلامی آثآر كو كشف كرنے سے مغرب میں دو طرح كے انقلاب آئے ہیں : ايك یہ كہ يورپی نقاشوں اور معماروں نے مشرقی ہنر سے الہام ليتے ہوئے يورپ میں ہنر كا ايك نيا انداز متعارف كروايا اور دوسرا یہ كہ يورپی اہل فن نے ان آثار كے ذريعے زيبائی كی ايك نئی قسم كو كشف كيا كہ جس نے يورپ میں خوبصورتی كے معيار كو بڑی حد تك تبديل كر كے ركھ ديا ۔
809192
نظرات بینندگان
captcha