سعودی قابض فوجیں سياہ نامہ اعمال كے ساتھ بحرين سے نكل جائیں گی

IQNA

تہران كے امام جمعہ :

سعودی قابض فوجیں سياہ نامہ اعمال كے ساتھ بحرين سے نكل جائیں گی

16:08 - June 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2139385
سياسی گروپ : حجت الاسلام خاتمی نے تہران كی نماز جمعہ كے دوسرے خطبے میں بحرين كے حالات و واقعات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے بحرينی عوام كو مخاطب كر كے كہا : سعودی قابض فوجیں ذلت اور سياہ و شرم آور نامہ اعمال كے ساتھ بحرين سے نكل جائیں گی اور آپ كو اس امر میں بالكل ترديد نہیں ہونی چاہئیے كہ آل خليفہ كو جانا ہی ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے سينئير ركن اور مجلس خبرگان رہبری كے عضو حجت الاسلام و المسلمين سيد احمد خاتمی نے آج ۱۷ جون بروز جمعۃ المبارك كو تہران میں نماز جمعہ كے دوسرے خطبے میں حضرت علی ( ع) كی ولادت با سعادت كی مباركباد ديتے ہوئے مزيد كہا : ہم خداوند عالم كے شكر گزار ہیں كہ اس نے مولا علی ( ع) كی محبت اور ولايت كو ہماری ملت كے دلوں میں قرار ديا ہے ۔
810000
نظرات بینندگان
captcha