عراق ؛ ناصریہ میں قرآن كے معلمين كا اجلاس

IQNA

عراق ؛ ناصریہ میں قرآن كے معلمين كا اجلاس

14:08 - June 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2141242
بين الاقوامی گروپ : عراق ،صوبہ ذی قار كے شہر ناصریہ میں ۱۸ جون بروز ہفتہ كو امام صادق (ع)كے نام سے كروائے جانے والے اسلامی اور قرآنی علوم كے كورسز كے اساتذہ اور نگرانوں كا آٹھواں اجلاس ہو گا ۔
عراق كے شہر ناصریہ میں واقع دار القرآن الكريم كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس بارے كہا : یہ اجلاس ناصریہ شہر كے امام جمعہ آيت اللہ محمد باقر الناصری كی نگرانی میں منعقد ہو گا ۔
امام صادق (ع)علوم اسلامی و قرآنی كورسز كے نگران شيخ اسامہ الناصری نے بات چيت كے دوران گرميوں كی تعطيلات كے دوران طلبہ كے فراغت كے اوقات پر كرنے كے حوالے سے ان كورسز كو حائز اہميت قرار ديا ۔
ناصریہ كے قرآن كريم انسٹی ٹيوٹ كے مدير نے اساتذہ كے آٹھویں اجلاس كا ہدف طلبہ كی مختلف اسلامی اور ثقافتی ميدانوں میں ترقی كا جائزہ لينا؛ بتلايا ہے ۔
811234
نظرات بینندگان
captcha