ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے يمن كی سركاری خبر رساں ايجنسی سبانت كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قلمی نسخوں كی یہ دوسری نمائش ۲۵ جون سے ۲۸ جون تك يمن كی وزارت ثقافت كے زير اہتمام صنعاء شہر میں منعقد ہو رہی ہے كہ جس میں قرآن كريم كے نفيس قلمی نسخے نمائش كے لیے پيش كیے جائیں گے ۔
قلمی نسخوں كے حوالے سے يمن كی وزارت ثقافت كے نمائندے مجاھد حميد اليتيم نے اس بارے بتايا : یہ نمائش سات اسٹالوں پر مشتمل ہو گی كہ جن میں ذرائع ابلاغ ، نفيس آثار ، تزئين و آرائش ، قرآن كريم كے قلمی نسخے ، خطی نسخوں كی ديكھ بھال اور مطبوعات كے اسٹال قابل ذكر ہیں ۔
812857