برطانیہ ؛ اسلامی مركز میں تفسير قرآن كا پروگرام

IQNA

برطانیہ ؛ اسلامی مركز میں تفسير قرآن كا پروگرام

18:33 - June 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2146071
بين الاقوامی گروپ : سورہ مباركہ مدثر كے موضوع پر تفسسير قرآن كا یہ پروگرام ۳ جولائی بروز اتوار كو لندن میں واقع اسلامی مركز كی لائبريری میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رسول اكرم ( ص) كے مبعث كی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں آيت اللہ سيد فاضل ميلانی سورہ مباركہ مدثر كی تفسير اور مفاہيم كے حوالے سے ليكچر دیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ سورہ مدثر پہلی سورہ ہے كہ جو اعلانیہ تبليغ كے بعد پيغمبر اكرم ( ص) پر نازل ہوئی اور اس میں پيغمبر اكرم ( ص) كو قيام كی دعوت ، انذار ، كھلم كھلا تبليغ ، صبر و استقامت ، روز قيامت اور دوزخيوں كی صفات ، دوزخ كی خصوصيات ، امر قيامت پر تاكيد ، ہر انسان كی سرنوشت كا اس كے نامہ اعمال كے ساتھ ارتباط جيسے موضوعات كی طرف اشارہ ملتا ہے ۔
815481
نظرات بینندگان
captcha