صیہونی حكومت نے بحری بیڑے "آزادی "كے خبر نگاروں كو دھمكی دے دی

IQNA

صیہونی حكومت نے بحری بیڑے "آزادی "كے خبر نگاروں كو دھمكی دے دی

19:09 - June 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2146079
بين الاقوامی گروپ : صیہونی حكومت نے آزادی كے نام سے فلسطين كی جانب رواں دواں بحری بیڑے كے ہمراہ سفر كرنے والے خبر نگاروں كو سنگين نتائج كی دھمكياں دی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی حكومت نے خبرنگاروں كو خبردار كيا ہے كہ آزادی ۲ پر سوار ہو كر غزہ كا محاصرہ توڑنے كی غرض سے آنے والے خبرنگاروں كو آئندہ دس سال تك مقبوضہ فلسطين میں داخل نہیں ہونے ديا جائے گا ۔
صیہونی حكومت كے دفتر برائے روابط عامہ نے كہا ہے كہ غزہ كا محاصرہ توڑنے كی غرض سے آزادی ۲ كا سفر اسرائيل كے بين الاقوامی قوانين كی مخالفت ہے !
قابل ذكر ہے كہ بحری بیڑے آزادی ۲ میں ۱۰ بحری جہاز شامل ہیں كہ جن میں انسانی ہمدردی كی بنياد پر امدادی سامان آئندہ چند دنوں میں يونان سے غزہ كی طرف روانہ كيا جائے گا ۔
816508
نظرات بینندگان
captcha