حزب اللہ كی جانب سے قدس میں مسلمانوں كا قبرستان منہدم كیے جانے كی شديد مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے قدس میں مسلمانوں كا قبرستان منہدم كیے جانے كی شديد مذمت

19:17 - June 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2146082
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحريك حزب اللہ نے كل ۲۷ جون بروز سوموار كو قدس شريف میں اسرائيل كی جانب سے مسلمانوں كے قبرستان مأمن اللہ كو گرانے كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ arabic.upi، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے اعلامیے میں كہا گيا ہے : صیہونی حكومت كی قابض فورسز قدس شريف كی یہودی سازی كے لیے اپنے جارحانہ اقدامات كا سلسلہ جاری ركھے ہوئے ہے اور ان اقدامات اور حملوں كا ارتكاب كر كے اسرائيلی حكومت قدس كے اسلامی تشخص كو مٹانا چاہتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی حكومت نے بلڈوزروں اور ٹركوں كی مدد سے ۲۶ جون بروز اتوار كو مقبرہ مأمن اللہ پر حملہ كر كے ايك سو كے نزديك قبریں گرا دی تھیں ۔
81666
نظرات بینندگان
captcha