فكر و علم گروپ :"یٰسين معرفت كے آئينے میں" كے نام سے ہونے والے سيمينار میں آيت اللہ العظمی سبحانی نے اپنے پيغام میں كہا : ہمیں اميد ہے كہ انشاء اللہ ايك دن سورہ يسين كی قرائت ہمارے معاشرے میں اس طرح سے عام ہو جائے گی كہ امت پيغمبر ( ص ) كا ہر ہر فرد اس سورہ كے حقائق سے مالا مال دل كے ساتھ اپنے روز مرہ كاموں كا آغاز كرے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی سبحانی نے پيغمبر اكرم (ص) كی سورہ ياسين سے متعلق یہ حديث «لوددت انها فی قلب كل انسان من امتی» خدا كی قسم میں چاہتا ہوں كہ ميری امت كے ہر ہر فرد كے دل میں سورہ یٰسين سما جائے ؛ نقل كرتے ہوئے كہا : پيغمبر اكرم ( ص ) كے اس كلام میں حكمت كے بيش بہا موتی چھپے ہوئے ہیں كہ جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جاتا ہے :
۱۔ پيغمبر (ص) كی آرزو ہے كہ تمام مسلمان سورہ مباركہ یٰسين كی حفاظت میں ہوں ۔
۲۔یہ سورہ سب لوگوں كو دنيوی اور اخروی بھلائياں عطا كرتی ہے ۔
۳۔ پيغمبر اكرم ( ص) نبی رحمت ہیں اس لیے ان كی دلی تمنا ہے كہ جو زيبائی اور حقائق سورہ يس میں ہیں وہ ہر ہر امتی تك پہنچیں ۔
817561