قرآنی يونين كے مدير ھادی اصغری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : قرآنی يونين كے زير اہتمام عوامی سطح پر تجربہ كار اساتذہ كی زير نگرانی ترجمہ و مفاہيم كی ۵۰ كلاسیں منعقد ہوں گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس كورس میں ناموں كا اندراج ۲۲ جون سے شروع ہو چكا ہے اور یہ ۲۲ جولائی تك جاری رہے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان كلاسوں میں استاد محموديان كی دو جلدی كتاب "ترجمہ و مفاہيم قرآن " پڑھائی جائے گی ۔
827402