قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا افتتاح

IQNA

قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا افتتاح

17:09 - July 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2159095
فكر و علم گروپ : مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی اور تحقيقی ويب سایٹ " واعظون" كا افتتتاح باقر العلوم ( ع) تحقيقاتی سنٹر میں آيت اللہ استادی كے دست مبارك سے كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق " واعظون " كے مسئول حجت الاسلام علی اصغر راد حسينی نے اس تعليمی اور تحقيقی ويب سایٹ كی تقريب رونمائی میں سایٹ كے مختلف شعبوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ سایٹ باقر العلوم ( ع) كے كچھ محققين پر مشتمل گروہ كی ۵۰ مہينے كی محنتوں اور زحمتوں كا ثمرہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس ويب سایٹ میں مبلغين كے استفادہ كے لیے بہت سے موضوعات كو شامل گيا ہے كہ جن میں سے قرآن میں تربيت ، اہل بيت ( ع) كی سيرت ، اخلاق آيات و روايات كی روشنی میں ، آپ كی مجلسیں ، تبليغی لائبريری اور تبليغی شبہات كے جوابات ۔۔۔ كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے ۔
830596
نظرات بینندگان
captcha