ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alwefaq.net» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے علاقے الدراز میں نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے بحرينی عوام كے مطالبات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : بحرينی حكومت كی جانب سے عوامی مطالبات كو نظر انداز كرنا غير قابل قبول ہے ۔
انہوں نے بحرين میں ہونے والے امتيازی سلوك كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : بحرينی عوام اصلاح كے عمل میں مزيد تاخير ، فساد اور سياسی حالات كی ابتری كو مزيد برداشت نہیں كریں گے ۔
377558