متحدہ عرب امارات ؛ شارجہ میں حفظ و قرائت مقابلوں كا آغاز

IQNA

متحدہ عرب امارات ؛ شارجہ میں حفظ و قرائت مقابلوں كا آغاز

19:59 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168704
بين الاقوامی گروپ : " مزامير آل داؤد " كے نام سے حفظ و قرائت كے ساتویں سالانہ مقابلے آٹھ اگست سے متحدہ عرب امارت كے شہر شارجہ میں شروع ہو چكے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات كی سركاری خبر رساں ايجنسی ( وام ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے "و رَتّل القرآن ترتيلاً " كے عنوان سے منعقد كیے جا رہے ہیں اور ۱۲ سے ۱۸ سال تك كے نوجوان ان مقابلو میں شركت كریں گے ۔
یہ مقابلے خاندانی امور كی اعلیٰ كمیٹی سے منسلك ادارہ كل مراكز نوجوانان كے زہر اہتمام رمضان المبارك كی مناسبت سے منعقد كیے جا رہے ہیں اور ان مقابلوں میں شركت كنندگان كے درميان حفظ كے شعبہ میں قرآن كريم كے ۳۰ ویں پارے جبكہ سورہ ق كی قرائت كے مقابلے ہوں گے ۔
840002
نظرات بینندگان
captcha