جرمنی كے علمی سماج میں حجاب اور پردے كے ضوابط كا جائزہ

IQNA

جرمنی كے علمی سماج میں حجاب اور پردے كے ضوابط كا جائزہ

11:48 - August 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2169153
بين الاقوامی گروپ : كل ۱۱ اگست بروز جمعرات كو انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے دوران ايك نشست میں جرمنی كے علمی سماج میں پردے اور حجاب كے ضوابط پر بحث و تمحيص كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق نو مسلم خاتون اور دينی مبلغہ بانو ورونيكا (مريم) كی موجودگی میں انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں جرمنی كے علمی سماج میں پردے اور حجاب كے قواعد و ضوابط كا جائزہ ليا گيا ۔
اس نشست كا اہتمام حجاب و عفاف اسٹوڈنٹس اسٹال كی جانب سے كيا گيا اور یہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے اسٹوڈنٹس ونگ كی تقريبات سے مخصوص ہال میں شام چھ بجے منعقد ہوئی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں شركت كے لیے دعوت عام دی گئی تھی اور نشست كے اختتام پر حاضرين نے اپنے سوالات بھی پيش كیے ۔
414288
نظرات بینندگان
captcha