شام كے واقعات مصر اور تيونس كے انقلاب كی مانند نہیں ہیں

IQNA

مقتدی صدر ؛

شام كے واقعات مصر اور تيونس كے انقلاب كی مانند نہیں ہیں

11:49 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174469
بين الاقوامی گروپ : جيش المھدی كے سربراہ مقتدی صدر نے شام كے داخلی امور میں امريكہ كی بھر پور مداخلت كے بعد مہر سكوت توڑتے ہوئے شام كے حالات كے بارے ايك بيان میں اس بات پر زور ديا ہے كہ شام كے واقعات مصر اور تيونس كی طرح نہیں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی اصوات العراق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقتدی صدر نے اوباما كے بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے كے مطالبے پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا : بشار الاسد مشرق وسطیٰ میں امريكی استعمار كے مقابل جدوجہد كا نام ہے ۔
انہوں نے شام كے معاملات میں امريكی مداخلت كی مذمت كرتے ہوئے واضح كيا : اس سے قبل میں شام كے مسائل كے بارے خاموش تھا ليكن مسلسل امريكی مداخلت كی وجہ سے مجھے مہر سكوت كو توڑنا پڑا ہے ۔
846523
نظرات بینندگان
captcha