عالم اسلام كے مفتيوں نے ڈرامہ سيريل حسن و حسين (ع) كی تائيد نہیں كی ہے

IQNA

عالم اسلام كے مفتيوں نے فاش كر ديا ؛

عالم اسلام كے مفتيوں نے ڈرامہ سيريل حسن و حسين (ع) كی تائيد نہیں كی ہے

20:32 - August 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2179636
بين الاقوامی گروپ : عالم اسلام كے متعدد علماء اور مفتيوں نے ڈرامہ سيريل حسن و حسين (ع) كے اختتام پر اس كی تائيد كرنے والوں میں اپنا نام ديكھ كر حيرت كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے : ہم نے اس ڈرامہ سيريل كی ہرگز تائيد نہیں كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبارروزنامہ الوطن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالم اسلام كے متعدد علماء اور مفتی كہ جن میں سے بعض علمی اور دينی انجمنوں كے سربراہ ہیں ؛ نے ڈرامہ سيريل حسن و حسين (ع) كے اختتام پر دی جانے والی فہرست میں تائيد كنندگان كے عنوان سے اپنا نام ديكھ كر اظہار تعجب كيا ہے ۔
اسی طرح بعض اہل سنت علماء اور بزرگان نے كہا ہے كہ انہوں نے ايسا ڈرامہ سيريل بنانے كی تائيد ضرور كی تھی ليكن اس كے متن سے ہمیں لا علم ركھا گيا تھا اور اب ہم اس ڈرامہ سيريل كی بالكل تائيد نہیں كرتے ہیں ۔
851764
نظرات بینندگان
captcha