امام موسٰی صدر كے ہمسفر خبر نگار ابھی تك بقيد حيات ہیں

IQNA

امام موسٰی صدر كے ہمسفر خبر نگار ابھی تك بقيد حيات ہیں

23:22 - September 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2179909
بين الاقوامی گروپ : سرت شہر كی مقامی شوری كے ركن نے امام موسی صدر كی سرنوشت روشن كرنے كے لیے ليبيا كے انقلابيوں كی كوششوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا : امام موسی صدر كے ہم سفر اخبار نويس عباس بدر الدين ابھی تك زندہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كے سرت شہر كی مقامی شورٰی كے ركن ابوبكر الفرجانی نے اس بارے بتايا : ليبيا كا مفرور ڈيكٹیٹر معمر القذافی امام موسی صدر اور ان كے ساتيوں شيخ محمد يعقوب اور عباس بدر الدين كی ۱۹۷۸ میں اغوا كا ذمہ دار ہے جبكہ مغربی ادارے بھی اس جرم میں اس كے ساتھ برابر كے شريك ہیں ۔
ابو بكر الفرجانی نے مزيد كہا : معمر قذافی نے شخصی مفادات ، صیہونی حكومت كی خدمت اور امام موسی صدر كے دشمنوں كی رضا مندی كی خاطر انہیں اغوا كيا تھا ۔
852346
نظرات بینندگان
captcha