امريكا كی رياست ٹيگزاس كے مسلمان اجتماع منعقد كریں گے

IQNA

14:47 - September 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2181116
۱۱ ستمبر كی سالگرہ كے موقع پر ؛

امريكا كی رياست ٹيگزاس كے مسلمان اجتماع منعقد كریں گے

بين الاقوامی گروپ : امريكا كی رياست ٹيگزاس كے مسلمان ۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ء كی دسویں سالگرہ كے موقع پر جمع ہوں گے تاكہ ماہ رمضان كے اختتام پر جشن منانے كے ساتھ ساتھ اسلام كا "امن پيغام " ساری دنيا تك پہنچا سكیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Chron» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۴ ستمبر كو «سن آنتونيو» شہركے «سيكس فلگز» پارك میں تين ہزار سے زائد مسلمان جمع ہوں گے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق یہ اجتماع "مسلمان كميونٹی كا دن " كے عنوان سے جمعيت مسلمانان امريكا اور شورٰی برائے روابط اسلام و امريكا كے زير اہتمام ماہ رمضان كا اختتامی جشن منانے اور ۱۱ ستمبر كے موقع پر اسلام و مسلمين كے بارے لوگوں كے نا درست تصورات كا مقابلہ كرنے كی غرض سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
853500
نظرات بینندگان
captcha