صیہونی شہريوں كا مغربی كنارے میں واقع مسجد پر حملہ

IQNA

صیہونی شہريوں كا مغربی كنارے میں واقع مسجد پر حملہ

12:32 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182306
بين الاقوامی گروپ : صیہونی شہريوں نے ۵ اگست بروز سوموار كی صبح ، مغربی كنارے میں واقع مسجد "ذو النورين" كو نذر آتش كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی شہريوں نے سوموار كی صبح كو مغربی كنارے كے دیہات قصرہ میں واقع مسجد ذو النورين كو آگ لگا كر اس مقدس مقام كو منہدم كر ديا ۔
صیہونی شہريوں كے مساجد پر حملے مسلسل جاری ہیں جبكہ اس سے قبل شدت پسند یہوديوں نے "بيت لحم " میں واقع مسجد الانبياء پر حملہ كر كے قرآن كريم كے نسخوں اور قالينوں كو آگ لگا دی تھی ۔
جمعيت دفاع از ملت فلسطين كے اعلامیے كے مطابق صیہونی اب تك دس سے زيادہ مرتبہ مساجد اور قرآن كريم كو نذر آتش كرنے كی مذموم كاروائی كر چكے ہیں ۔
854934
نظرات بینندگان
captcha