مصر كے مسلمان اور عيسائی مل كر مظاہرے كریں گے

IQNA

۹ ستمبر ؛

مصر كے مسلمان اور عيسائی مل كر مظاہرے كریں گے

12:30 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182312
بين الاقوامی گروپ : مصر كی انقلابی قوتوں كے اتحاد نے (جمعة استرداد الثورة) يعنی انقلاب دہرانے كا جمعہ كے موقع پر مسلمانوں اور عيسائيوں كے مشتركہ مظاہروں كے انعقاد كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی انقلابی قوتوں كے اتحاد نے فيصلہ كيا ہے كہ آئندہ جمعہ ۹ ستمبر كو انقلاب دہرانے كا جمعہ كے عنوان سے مساجد اور گرجا گھروں سے شہر كے اصلی چوكوں كی طرف ريلياں منعقد كریں ۔
مصر كی انقلابی قوتوں نے آخر میں اپنے انقلاب كے اہداف میں سے ايك ہدف مصر كی فوجی شورٰی كی جانب سے اقتدار كی غير فوجی سويلين حكومت كو منتقلی بھی قرار ديا ہے تاكہ فوج سرحدوں كی حفاظت اور قومی سلامتی پر اپنی توجہ مركوز كر سكے ۔
854963
نظرات بینندگان
captcha