ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «The News» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جماعت اسلامی پاكستان كے شعبہ خواتين نے دنيا بھر كے مسلم اور غير مسلم لوگوں سے اپيل كی ہے كہ خواتين كے بنيادی حق يعنی حجاب كے خلاف ہونے والی سازشوں كا ڈٹ كر مقابلہ كریں ۔
جماعت اسلامی پاكستان كے شعبہ خواتين كی مسئول رعنا فضل نے اعلان كيا : حجاب دنيا بھر میں كروڑوں مسلم خواتين كی روز مرہ زندگی كا ايك لازمی جزو ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تورات ، انجيل اور قرآن میں پردے كی تاكيد كی گئی ہے اور صديوں قبل سے خواتين حجاب سے استفادہ كرتی چلی آ رہی ہیں۔
854747