بحرينی مظاہرين كی اللؤلؤ چوك میں واپسی كی جدوجہد

IQNA

نبيل رجب ؛

بحرينی مظاہرين كی اللؤلؤ چوك میں واپسی كی جدوجہد

12:35 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182318
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے انسانی حقوق سنٹر كے سربراہ نے اس امر پر زور ديا كہ بحرينی ملت پر امن طريقے سے اللؤلؤ چوك میں واپسی كی كوشش كرے گی اور اپنا احتجاج جاری ركھے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے انسانی حقوق سنٹر كے سربراہ نے ۴ ستمبر كو العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے واضح كيا : چند ماہ كی ايمرجنسی كے نفاذ ، دسيوں بحرينيوں كی شہادت ، گھروں پر لوٹ مار اور حكومت كے گھناؤنے جرائم كے باوجود بحرينی ملت الؤلؤ چوك میں واپسی كے لیے پر عزم ہے ۔
رجب نے آل سعود كی جانب سے آل خليفہ كی حمايت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ حمايت زيادہ دير پا ثابت نہیں ہو گی اور آل خليفہ كو پتہ چل جائے گا كہ انہوں نے اپنی احمقانہ پاليسوں سے خود كو كس قدر تنہا كر ليا ہے ۔
854879
نظرات بینندگان
captcha