ليبيا كے سابق آمر كی پناہ گاہ كشف كر لی گئی

IQNA

ليبيا كے سابق آمر كی پناہ گاہ كشف كر لی گئی

12:33 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182321
بين الاقوامی گروپ : طرابلس كی فوجی شورٰی كے سربراہ عبد الحكيم بلحاج نے ۴ ستمبر كو انقلابيوں كی طرف سے معمر قذافی كی پناہ گاہ ڈھونڈ لينے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ طرابلس كی فوجی شورٰی كے سربراہ عبد الحكيم بلحاج نے ليبيا كے انقلابيوں كی طرف سے معمر قذافی كی پناہ گاہ تلاش كر لينے كی خبر دی ہے ۔
انہوں نے كہا : انقلابی جلد ہی ليبيا كے آمر كی پناہ گاہ پر حملہ كرنے والے ہیں ليكن انہوں نے قذافی كی پناہ گاہ كا ایڈريس بتانے سے گريز كيا ۔
دوسری طرف سے انقلابيوں كی مذاكراتی ٹيم كے ركن كنشيل نے كہا ہے كہ ہماری طرف سے مذاكرات ختم ہو چكے ہیں چونكہ قبائل كے شيوخ نے مذاكرات سے انكار كر ديا ہے اور انقلابيوں كے ساتھ كسی قسم كی بات چيت كرنے والے كو سنگين نتائج كی دھمكياں دی ہیں۔
854771
نظرات بینندگان
captcha