ايران كے حوزات علمیہ كے مدير آيت اللہ مرتضی مقتدائی نے ۶ ستمبر كو ثقافتی ماہرين كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : صرف اسلام ايسا صراط مستقيم ہے كہ جسے قرآن میں سعادت كا راستہ قرار ديا گيا ہے لذا ہم سب كو اسی كی پيروی كرنی چاہئیے ۔
انہوں نے مزيد كہا: دين كا راستہ ايك ہی ہے جبكہ باطل راستے بے شمار ہیں ۔ اس لیے ہمیں باطل راستوں سے بچ كر حق كے راستے پر گامزن رہنا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : ايران كے آئين میں ولايت فقیہ پر مفصل بحث كی گئی ہے كہ جس كی رو سے آپ ايك شرعی حكومت كے نمائندے ہیں ۔
855734