ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی نے صیہونی حكومت كے ساتھ تناؤ میں اضافے كے باعث اسرائيلی كے اعلیٰ سفارت كاروں كے اخراج اور صیہونيوں كے ساتھ سفارتی تعلقات كم كرنے كو عملی شكل دے دی ہے ۔
تل آويو كی جانب سے كاروان آزادی پر حملے كی معذرت كرنے سے انكاركے بعد تركی نے اسرائيلی سفير اور اس كے ساتھيوں كو ملك سے نكال ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تركی اسرائيل كے اس ظالمانہ اقدام كے خلاف بين الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ بھی دائر كرے گا۔
856274