تركی نے اسرائيلی سفارت كاروں كو ملك چھوڑنے كے لیے دو دن كی مہلت دی

IQNA

تركی نے اسرائيلی سفارت كاروں كو ملك چھوڑنے كے لیے دو دن كی مہلت دی

11:28 - September 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2183540
بين الاقوامی گروپ : ترك وزارت خارجہ نے ملك میں مقيم اعلٰی سفارت كاروں كو سات ستمبر كی رات تك تركی چھوڑنے كی مہلت دی تھی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی نے صیہونی حكومت كے ساتھ تناؤ میں اضافے كے باعث اسرائيلی كے اعلیٰ سفارت كاروں كے اخراج اور صیہونيوں كے ساتھ سفارتی تعلقات كم كرنے كو عملی شكل دے دی ہے ۔
تل آويو كی جانب سے كاروان آزادی پر حملے كی معذرت كرنے سے انكاركے بعد تركی نے اسرائيلی سفير اور اس كے ساتھيوں كو ملك سے نكال ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تركی اسرائيل كے اس ظالمانہ اقدام كے خلاف بين الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ بھی دائر كرے گا۔
856274
نظرات بینندگان
captcha