نجف اشرف ؛ پہلے قومی قرآنی مقابلے السفير كا انعقاد

IQNA

۹ ستمبر بروز جمعۃ المبارك ؛

نجف اشرف ؛ پہلے قومی قرآنی مقابلے السفير كا انعقاد

14:08 - September 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2184405
بين الاقوامی گروپ : آستان مقدس امام علی ( ع) نجف اشرف میں السفير كے عنوان سے پہلے حفظ و قرائت قرآن كريم مقابلے شروع ہیں ۔
عراق كے شہر ناصریہ میں واقع دار القرآن الكريم كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضن میں كہا : یہ مقابلے حفظ و قرائت قرآن كريم میں ۶ ستمبر كو شروع ہوئے جبكہ ۱۱ ستمبر تك جاری رہیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ مقابلے السفير ثقافتی-دينی فيسٹيول كے ضمن میں منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
الناصری نے واضح كيا : ان مقابلوں میں بغداد ، نجف اشرف ، كربلا ، حلہ اور ديوانیہ كے ۱۳معروف قرا شركت كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں پوزيشن ہولڈرز كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔
857350
نظرات بینندگان
captcha