ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مجلس الشعب شام كے شربراہ خالد عبود جمعہ نے كہا : بعض عرب ممالك كوشش كر رہے ہیں كہ شام میں امريكی مداخلت كی راہ ہموار كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا : شامی عوام اجنبيوں كی مداخلت كے خلاف ہیں اور مسلسل تاكيد كر رہے ہیں كہ انہیں حاكميت ، ڈيمو كريسی اور شہری حقوق حاصل ہیں ۔
عبود نے واضح كيا : شام پر دباؤ بڑھانے كے لیے سازشیں كی جا رہی ہیں اور اس ملك كے داخلی معاملات میں كھلم كھلا مداخلت كی جا رہی ہے ۔
857320