ليبيا ؛ انقلابی "بنی وليد " میں داخل ہو گئے

IQNA

ليبيا ؛ انقلابی "بنی وليد " میں داخل ہو گئے

14:24 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185107
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كی انقلابی فورسز مفرور آمر معمر قذافی كی آخری پناہ گاہ "بنی وليد" میں داخل ہو گئی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alintiqad» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كی انقلابی فورسز ۱۰ ستمبر بروز ہفتہ كو بنی وليد میں داخل ہو گئی ہیں كہ جو معمر قذافی كی آخری پناہ گاہوں میں سے ہے ۔
ليبيا كے انقلابيوں نے كہا ہے كہ انقلابی فورسز شمال اور مشرق كی جانب سے اس شہر میں وارد ہوئی ہیں اور قذافی كی وفادار فوجوں كے ساتھ لڑائی كر رہی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قذافی كی حامی فوجوں كو ہتھيار ڈالنے كی لیے مقرر كردہ مہلت كے ختم ہونے پر اس گروپ نے اپنے آدمی اس شہر كے مختلف مورچوں میں متعين كر دئیے تھے ۔
857755
نظرات بینندگان
captcha