ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alintiqad» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كی انقلابی فورسز ۱۰ ستمبر بروز ہفتہ كو بنی وليد میں داخل ہو گئی ہیں كہ جو معمر قذافی كی آخری پناہ گاہوں میں سے ہے ۔
ليبيا كے انقلابيوں نے كہا ہے كہ انقلابی فورسز شمال اور مشرق كی جانب سے اس شہر میں وارد ہوئی ہیں اور قذافی كی وفادار فوجوں كے ساتھ لڑائی كر رہی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قذافی كی حامی فوجوں كو ہتھيار ڈالنے كی لیے مقرر كردہ مہلت كے ختم ہونے پر اس گروپ نے اپنے آدمی اس شہر كے مختلف مورچوں میں متعين كر دئیے تھے ۔
857755