ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «europe1» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگرچہ يورپين خبر رساں ايجنسی نے اس مذموم فعل كے ذمہ داروں كو "نامعلوم افراد " قرار ديا ہے ليكن فلسطينی خبر رساں ايجنسيوں كی رپورٹ كے مطابق انتہا پسند صیہونيوں نے كل پيرزيت شہر كی اسلامك يونيورسٹی اور مسجد پر حملہ كيا اور عبری زبان میں مسلمانوں ، اسلام اور پيغمبر ( ص) كی شان میں گستاخانہ وال چاكنگ كی ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ دو ہفتوں میں صیہونی شہريوں كی جانب سے مساجد پر یہ تيسرا حملہ ہے ۔
857920