صیہونيوں كی جانب سے پيغمبر اكرم ( ص) كی شان میں گستاخی

IQNA

صیہونيوں كی جانب سے پيغمبر اكرم ( ص) كی شان میں گستاخی

14:24 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185115
بين الاقوامی گروپ : صیہونی شہريوں كے ايك گروپ نے ۹ ستمبر كی صبح "پيرزيت " شہر كی جامع مسجد پر حملہ كرنے كے ساتھ پيغمبر اكرم ( ص) اور اسلام كی شان میں گستاخانہ وال چاكنگ بھی كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «europe1» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگرچہ يورپين خبر رساں ايجنسی نے اس مذموم فعل كے ذمہ داروں كو "نامعلوم افراد " قرار ديا ہے ليكن فلسطينی خبر رساں ايجنسيوں كی رپورٹ كے مطابق انتہا پسند صیہونيوں نے كل پيرزيت شہر كی اسلامك يونيورسٹی اور مسجد پر حملہ كيا اور عبری زبان میں مسلمانوں ، اسلام اور پيغمبر ( ص) كی شان میں گستاخانہ وال چاكنگ كی ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ دو ہفتوں میں صیہونی شہريوں كی جانب سے مساجد پر یہ تيسرا حملہ ہے ۔
857920
نظرات بینندگان
captcha