ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم نيوز نیٹ ورك " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كريمہ حفناوی نے ۱۰ ستمبر كو "العالم نيوز نیٹ ورك " كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : مصری ملت یہ چاہتی ہے كہ سعودی عرب كی مصر میں ۴ ارب ڈالر كی سرمایہ كاری كو لغو كر كے سعودی عرب سے مصری افرادی قوت كو واپس بلا كر رياض كی دخل اندازيوں كا منہ توڑ جواب ديا جائے ۔
انہوں نے واضح كيا : مصری انقلاب كے راستے میں جو قوت بھی حائل ہونے كی كوشش كرے گی اسے عوامی غيض و غضب كا سامنا كرنا پڑے گا اور ظاہر سی بات ہے كہ یہ قوت سعودی عرب ، اسرائيل اور امريكا ہی ہیں ۔
858313