صیہونی حكومت كے ساتھ تعلقات شرمناك ہیں

IQNA

صیہونی حكومت كے ساتھ تعلقات شرمناك ہیں

11:45 - September 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2185680
بين الاقوامی گروپ : مصر كی ۶ اپريل كی انقلابی تحريك كے ايك ركن نے قاہرہ كے صیہونی حكومت كے ساتھ تعلقات كی برقراری كو شرمناك قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العربیہ سیٹلائت ٹيلی وژن نے كہ مصر كی ۶ اپريل كی انقلابی تحريك كے ركن نے قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كے بعد حكومت مصر كے اسرائيل كے سامنے موقف كو انتہائی نامناسب اور شرمناك قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : انقلاب كی كاميابی كے بعد توقع تھی كہ مصر كی اسرائيل كے ساتھ پاليسی میں تبديلی واقع ہو گی ليكن مصر میں ابھی تك مبارك كی پاليسياں نافذ ہیں كہ جس سے مصری عوام كے جذبات كی ترجمانی نہیں كی جا سكتی ۔
انہوں نے واضح كيا : مصری عوام ترك حكومت كے اسرائيل كے مقابلے میں جرات مندانہ اقدام كو سلام پيش كرتے ہیں اور اميد ظاہر كرتے ہیں كہ مصری حكومت بھی ان كے نقش قدم پر چلے گی ۔
858286۔
نظرات بینندگان
captcha