ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اليوم السابع "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری وزارت داخلہ كے ترجمان نے واضح كيا : قاہرہ میں امريكی سفارت خانے پر حملہ كر كے اسے تسخير كرنے كی غرض سے كوئی اقدام نہیں كيا گيا ہے اور صرف ايك چھوٹے گروپ نے امريكی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا تھا جو جلد ہی ختم ہو گيا تھا ۔
مصر كی انٹيلی جنس ايجنسی كے سابق نائب سربراہ فؤاد علام نے اس امر پر زور ديا كہ مصر سياسی اور امن و امان كے حوالے سے ايك غير معمولی صورتحال كا شكار ہے جبكہ مصری عوام امريكہ اور اسرائيل سے سخت متنفر ہیں ۔
859017