خليج فارس كے ممالك میں چوبيسویں قرآن و حديث مقابلوں كا انعقاد

IQNA

خليج فارس كے ممالك میں چوبيسویں قرآن و حديث مقابلوں كا انعقاد

0:25 - September 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2186905
بين الاقوامی گروپ : خليج فارس كے ممالك میں چوبيسویں قرآن و حديث مقابلے ۲۴ ستمبر سے ۲۹ ستمبر تك كويت كی ميزبانی میں منعقد ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت كی خبر رساں ايجنسی (KUNA)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے كويت كے "ادارہ ملی ورزش و جوانان" كے زير اہتمام منعقد ہوں گے اور اس میں خليج فارس كی پٹی كے ممالك قرآن و حديث كے شعبوں میں شركت كریں گے ۔
كويت كے "ادارہ ملی ورزش و جوانان " كے سربراہ فيصل الجزاف نے ادارے كے امور جوانان كے مدير جاسم يعقوب كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ انتظامی كمیٹی نے جاسم يعقوب كی سربراہی میں مقابلے شروع ہونے سے كافی عرصہ قبل اپنے كام كا آغاز كر ديا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كے لیے جيوری كا انتخاب بھی عمل میں لايا جا چكا ہے ۔
860021
نظرات بینندگان
captcha