يورپی يونين كے ہیڈ كوارٹر كے سامنے فلسطينی پرچم لہرا ديا گيا

IQNA

يورپی يونين كے ہیڈ كوارٹر كے سامنے فلسطينی پرچم لہرا ديا گيا

19:52 - September 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2187797
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے حامی ايك گروپ نے ۱۲ ستمبر بروز سوموار كو بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل میں واقع يورپی يونين كے ہیڈ كوارٹر میں فلسطينی پرچم لہرا ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «europe1»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انسانی حقوق كے لیے سرگرم رہنماؤں اور فلسطين كے حاميوں نے اس عظيم پرچم كو يورپی يونين كے ہیڈكوارٹر كے مد مقابل لہراتے ہوئے فلسطين كو تسليم كرنے كا مطالبہ كيا ۔
یہ انوكھا اور نرالا پروگرام غير حكومتی ادارے «آواز»(Avaaz) كی جانب سے ترتيب ديا گيا تھا جبكہ پرچم پر "913171 " جلی حروف سے لكھا گيا تھا كہ جو فلسطين كو تسليم كرنے كے مطالبے پر مشتمل يورپی يونين كو ارسال كردہ درخواست پر دستخط كرنے والوں كی تعداد ہے ۔
اقوام متحدہ میں فلسطين كے سفير نے اعلان كيا ہے كہ جلد ہی اقوام متحدہ میں فلسطين كی باقاعدہ ركنيت كے لیے درخواست دائر كر دی جائے گی ۔
859880
نظرات بینندگان
captcha