ليبيائی عوام كا انقلاب شب خون ہے

IQNA

قذافی كا دعوٰی ؛

ليبيائی عوام كا انقلاب شب خون ہے

19:53 - September 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2187798
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے مفرور آمر معمر قذافی نے اپنے جديد پيغام میں دعوٰی كيا ہے : ليبيائی عوام كا انقلاب ايك ايسا شب خون ہے كہ جو ايك مرتبہ پھر ليبيا كو استعمار كے پنجے میں جكڑنا چاہتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ almoslim، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ معمر قذافی نے اس پيغام میں كہا ہے : استعماری نوكروں كی خواہش كے برعكس ايك مرتبہ پھر ليبيا كو استعمار كے شكنجے میں نہیں جانے دیں گے ۔
معمر قذافی نے ليبيائی عوام كی جانبداری كا دعوٰی كرتے ہوئے كہا : فرانس كو ليبيا كا تيل فراہم كرنا ممكن نہیں ہے اور ملت كے پاس سوائے كاميابی اور استعمار كی شكسكت كے كوئی مزيد راستہ نہیں ہے ۔
دوسری جانب عراقی سیٹلائٹ ٹيلی وژن "الرأی " كے مالك مشعان الجبوری نے قذافی حكومت كی مكمل حمايت كا اعلان كرتے ہوئے كہا : ہم گزشتہ رات يا آج صبح كے وقت قذافی كا انٹرويو ريكارڈ كرنا چاہ رہے تھے ليكن سيكيورٹی خدشات كے پيش نظر اسے ملتوی كر ديا گيا ہے ۔
859858
نظرات بینندگان
captcha