خطے میں اسلامی بيداری دينی مبلغين كی سالہا سال جدوجہد كا نتيجہ ہے

IQNA

خطے میں اسلامی بيداری دينی مبلغين كی سالہا سال جدوجہد كا نتيجہ ہے

13:41 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188496
بين الاقوامی گروپ : مشرق وسطیٰ ، عرب ممالك اور شمالی افريقا میں درپيش تبديلی كی لہر ايك اسلامی تحريك ہے كہ جس پر ايران كی انقلابی تحريك كئی جہتوں سے اثر انداز ہوئی ہے اور یہ كہا جا سكتا ہے كہ یہ امر دينی مبلغين اور مفكرين كی سالہا سال جدوجہد كا نتيجہ ہے ۔
سيرالئون میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ محمد رضا قزلسفلی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مشرق وسطٰی ، شمالی افريقہ اور عرب ممالك میں تبديلی كے اصل عوامل كی تشريح كی ۔
انہوں نے مزيد كہا : خطے كے ممالك میں اسلام پسندی كی لہر نے قوموں كے ضمير كو بيدار كر ديا ہے اور اس امر كا باعث بنی ہے كہ حكمرانوں كے ظلم و ستم كی چكی میں پسی ہوئی قومیں ان آمروں كے خلاف علم بغاوت بلند كر دیں ۔
860713
نظرات بینندگان
captcha