بين الاقوامی امام رضا (ع) فيسٹيول كی سيكرٹریٹ مسئول زھرا سروآزاد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ خراسان رضوی كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے فيسٹيول كی جانب سے ثقافتی تحائف ارسال كرنے كی خبر ديتے ہوئے كہا : ان تحائف میں پوسٹرز ، مختلف زبانوں میں كتابیں منجملہ غدير امام رضا(ع) كی زبانی ، حريم دوست ، زندگی امام رضا ( ع) ، چہل حديث و۔۔۔۔اور اردو ، فرانسيسی ، انگريزی ، روسی اور تركی زبانوں میں ڈيجیٹل محصولات وغيرہ شامل ہیں ۔
انہوں نے ان ممالك میں ۱۲ سينما فلموں كے ارسال كے ساتھ كہا : ان فلموں میں مھدی كوھيان كی ہدايات كے ساتھ بننے والی فلم ضامن آہو ، مصطفی شيری كی تحقيقات سے بننے والی فلم عكاس خانہ اور علی رضا قاسم خان كی ہدايت سے بننے والی فلم نقارہ و نقارہ زنی وغيرہ شامل ہیں ۔
859916