ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مدرسے كو ۵۰۰ میٹر مربع كے رقبے پر كرل شہر كی مسجد كے ساتھ تعمير كيا گيا ہے اور ماہ اكتوبر كے آغاز كے ساتھ ہی مدرسے میں داخلے شروع كر دئیے جائیں گے ۔
اس مدرسے میں دوسرے مدارس كی طرح فرانس كی وزارت تعليم كی طرف سے منظور شدہ نصاب كے علاوہ عربی اور انگريزی میں دروس، قرآن كريم كے حفظ و قرائت كے ساتھ ساتھ اسلامی فقہ اور حديث كی تعليم دی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ مدرسہ غزالی فرانس كے علاقے اوآز كا پہلا اسلامی تعليمی مركز ہے كہ جس میں چھ سال سے دس سال تك كے لڑكے اور لڑكياں داخلہ لے سكتے ہیں ۔
862063