پشاور میں ايرانی قونصلیٹ كے سربراہ سيد محمد ذاكری نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ان ملتوں كے انقلاب كا سرچشمہ يقينی طور پر ايرانی انقلاب ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بہت سے سياسی ماہرين كا خيال ہے كہ یہ عوامی تحريكیں ايرانی انقلاب كی طرز پر ہیں چونكہ یہ انقلاب عوامی ہیں ، علاوہ ازیں ايرانی انقلاب میں اللہ اكبر كے فلك شگاف نعروں كی گونج تھی ، مظاہروں كے دوران نمازیں پڑھی جاتی تھیں اور جوان اس میں ہر اول دستہ ہوتے تھے كہ یہ سب امور آج عرب ممالك میں شروع ہونے والے انقلاب میں بطور كامل ديكھے جا سكتے ہیں ۔
862348