اردن كی ملت خطے میں اسرائيل كی موجوديت كے خلاف ہے

IQNA

اسرائيل مخالف مظاہروں كا پيغام ؛

اردن كی ملت خطے میں اسرائيل كی موجوديت كے خلاف ہے

13:35 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189234
بين الاقوامی گروپ : اردنی سياستدان نے اس بات پر زور ديا كہ امان میں اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے عوامی مظاہرے سے صیہونی حكومت اور اردنی حكومت كو یہ پيغام ديا گيا ہے كہ اردنی ملت خطے میں اسرائيل كے وجود كو تسليم نہیں كرتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردن كے "اسلامی عمل محاذ" كے ركن نے ۱۶ ستمبر بروز جمعہ كی سہ پہر كو العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اردنی عوام كے امان میں اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے مظاہرے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اردنی عوام نے اپنے مظاہروں میں صیہونی حكومت كے ساتھ امن معاہدے كے لغو ، امان سے اسرائيلی سفير كے اخراج اور سفارت خانے كی بندش كا مطالبہ كيا ہے ۔
اسی طرح روزنامہ "القدس العربی" نے رپورٹ دی ہے : اردن كے مختلف علاقوں میں جمعہ كے دن حكومت مخالف مظاہرے منعقد كیے گئے ہیں ۔
861899
نظرات بینندگان
captcha