ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ریڈيو نور كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے سربراہ سيد ہاشم صفی الدين نے مجمع معلمان لبنان شعبہ بيروت كے سمر كيمپ میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : لبنان میں حزب اللہ كے خلاف سازشیں روز اوّل سے جاری ہیں ليكن مجاہدين نے اس منفی پراپيگنڈے اور سازشوں كا ڈٹ كر مقابلہ كيا اور ہميشہ انہیں شكست سے دوچار كيا ہے ۔
حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری نے خطے كی صورتحال كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آج مغربی ممالك كو خطے كے بدلتے ہوئے حالات كی بدولت شكست كا سامنا ہے چونكہ قوموں كو طاقت كے بل بوتے پر محكوم ركھنے كا زمانہ گزر چكا ہے اور آمريت سرنگون ہو چكی ہے ۔
861929