آيت اللہ عيسٰی قاسم نے عرب ليگ كے دوہرے موقف پر كڑی تنقيد كی ہے

IQNA

آيت اللہ عيسٰی قاسم نے عرب ليگ كے دوہرے موقف پر كڑی تنقيد كی ہے

13:34 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189241
بين الاقوامی گروپ : بحرينی شيعوں كے رہبر آيت اللہ شيخ عيسٰی قاسم نے خطے میں اسلامی بيداری كی تحريكوں كے حوالے سے عرب ليگ كے دوہرے موقف پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الوفاق» (alwefaq) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ عيسٰی قاسم نے اس ہفتے اپنے خطبہ جمعہ میں عرب ليگ كے دوہرے موقف پر تنقيد كرتے ہوئے اس كے اركان سے مطالبہ كيا ہے كہ بحرين میں آل خليفہ اور آل سعود كی جانب سے انسانی حقوق كی سنگين خلاف ورزيوں كے خلاف صدائے احتجاج بلند كریں ۔
آيت اللہ عيسٰی قاسم نے واضح كيا : وطن كے ساتھ عشق اور حكومت كے ساتھ عشق دو علٰٰيحدہ چيزیں ہیں اور بحرين میں افراد كو حكومت كے ساتھ عشق كے ميزان پر تول كر بھرتياں كرنے كے باعث بحرين علمی پسماندگی كا شكار ہو چكا ہے ۔
861980
نظرات بینندگان
captcha