ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے CNA كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگرچہ فرانس كے 64 فيصد عوام خود كو كيتھولك كہلواتے ہیں ليكن ان میں سے صرف2.9فيصد لوگ اپنے دين پر عمل كرتے ہیں جبكہ مسلمانوں میں سے 3.8 فيصد لوگ اپنی دينی تعليمات كی پاسداری كرتے ہیں ۔
اسی طرح اس تحقيق سے پتہ چلتا ہے كہ فرانس میں مساجد كی تعداد گرجا گھروں كی نسبت انتہائی تيزی سے بڑھ رہی ہے ؛ فرانسيسی مسلمانوں كی شورٰی كے سربراہ محمد موسوی نے گزشتہ ماہ اعلان كيا تھا كہ فرانس میں تقريبا ۱۵۰ جديد مساجد زير تعمير ہیں ۔
862739