خطے كے انقلاب میں دخل اندازی كے لیے ڈيموكريسی كی ترويج غرب كا ايك بہانہ ہے

IQNA

استنبول میں ايرانی ثقافتی نمائندے :

خطے كے انقلاب میں دخل اندازی كے لیے ڈيموكريسی كی ترويج غرب كا ايك بہانہ ہے

14:15 - September 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2189973
بين الاقوامی گروپ : استنبول میں ايرانی قونصلیٹ كے ثقافتی نمائندے نے عرب ممالك میں مظاہرين پر طاقت كے استعمال اور غرب كی دخل اندازی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے جمہوريت كی ترويج كو مغرب كی ايك نئی چال قرار ديا ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے استنبول میں ثقافتی نمائندے محمود صدقی زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے عرب ممالك میں موجزن عوامی تحريكوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : يقينا خطے میں رونما حالیہ تبديلياں ان ممالك كی عوام كا غرب اور امريكا كو منہ توڑ جواب ہے چونكہ یہ طاقتیں ہميشہ خطے میں اپنے مہروں كو سرپرستی كرتی رہیں اور اپنے منافع پوری كرتی رہی ہیں ۔
انہوں نے امام خمينی (رہ) كی ولولہ انگيز قيادت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : عرب ممالك كو بھی اپنے انقلاب كی كاميابی كے لیے ايك لیڈر پر اتفاق رائے كرنا ہو گا ۔
862917
نظرات بینندگان
captcha