خطے كی حالیہ صورتحال سے فلسطينی مزاحمتی تحريك ايك نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے

IQNA

فلسطينی جنبش جہاد اسلامی كے سيكرٹری جنرل ؛

خطے كی حالیہ صورتحال سے فلسطينی مزاحمتی تحريك ايك نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے

23:58 - September 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2190241
بين الاقوامی گروپ : خطے كی موجودہ صورتحال سے فلسطينی مزاحمتی تحريك ايك نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور اس صورتحال میں درپيش چيلنجز سے نمٹنے كے لیے درست قيادت اور صحيح رہنمائی انتہائی حائز اہميت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنبش جہاد اسلامی فلسطين كے سيكرٹری جنرل رمضان عبد اللہ شلح نے ۱۷ ستمبر بروز ہفتہ كو بين الاقوامی اسلامی بيداری كانفرنس كے پہلے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا : فلسطين كی سرزمين فلسطينيوں كی ہی ملكيت ہے اور ہم ہر گز اس بات كی اجازت نہیں دیں گے كہ اس سرزمين كا كوئی ٹكڑا بھی صیہونيوں كے اختيار میں ہو ۔
انہوں نے صیہونی حكومت كو اسلامی امہ كے سينے میں خنجر سے تشبیہ ديتے ہوئے كہا : یہ امر افسوسناك ہے كہ بعض افراد شكست كے احساس اور مايوسی كے باعث سازشوں میں مصروف ہیں ليكن فلسطينی ثابت قدمی سے جہاد كر رہے ہیں اور ہم تمام فلسطين مخالف منصوبے ناكام بنا دیں گے ۔
862659
نظرات بینندگان
captcha