ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بی.بی.سی(BBC) انگلش ریڈيو نے دنيا بھر كے ۱۹ ممالك میں انجام دئیے گئے ايك سروے میں اعلان كيا ہے : دنيا بھر كی ۴۹ فيصد رائے عامہ فلسطين كو اقوام متحدہ كی ركنيت دينے كے حق میں ہے اور صرف ۲۱ فيصد لوگ مخالف ہیں جبكہ ۳۰ فيصد نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں ليا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ سروے Gallup pollانسٹی ٹيوٹ نے انجام ديا اور اس میں بيس ہزار چار سو چھياليس افراد نے شركت كی ۔
863639