ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب میں پناہ گزين آل سعود كے كٹھ پتلی اور بے اختيار يمنی صدر كے بعد آل سعود نے بحرين پر لشكر كشی كی داستان دہراتے ہوئے یہاں پر بھی آگ اور خون كا كھيل شروع كر ديا ہے ۔
باخبر ذرائع كے مطابق جرمنی ، برطانیہ ، فرانس اور امريكا كے تيار كردہ جديد خودكار ہتھياروں سے مسلح سعودی فوجی چند ہفتوں سے يمن كے مختلف علاقوں كا سروے كر رہے تھے اور انہوں نے ضروری معلومات جمع كرنے كے بعد اب عوامی انقلاب كو كچلنے كے لیے خون كی ہولی كھيلنا شروع كر دی ہے ۔
864197