قاہرہ میں دوبارہ سفارت خانہ كھولنے كے لیے صیہونی حكومت كی كوششیں

IQNA

قاہرہ میں دوبارہ سفارت خانہ كھولنے كے لیے صیہونی حكومت كی كوششیں

20:02 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191668
بين الاقوامی گروپ : مصری عوام كی جانب سے اسرائيلی سفارت خانہ تسخير كیے جانے كے دو ہفتے بعد يعنی ۱۸ ستمبر سے چار اسرائيلی ڈيپلومیٹ سفارتہ خانہ دوبارہ كھولنے اور دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال كرنے كی غرض سے قاہرہ كے دورے پر ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الجزيره»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی حكومت ايك ايسے وقت میں مصر سے دوبارہ تعلقات شروع كرنے اور سفارت خانہ كھولنے كے لیے ہاتھ پير مار رہی ہے كہ جب عدالتی كمیٹی كے مطابق مصر كی فوجی شورٰی نے مظاہروں میں شركت كرنے والے متعدد افراد كو گرفتار بھی كر ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مصری مشتعل مظاہرين نے ۹ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو صیہونی سفارت خانہ تسخير كر ليا تھا كہ جس كے دوران اسرائيلی سفير اور سفارتی عملے نے راہ فرار اختيار كر لی تھی ۔
864265
نظرات بینندگان
captcha